اسٹاک مارکیٹ میں 85 پوائنٹس کی کمی، ڈالر کی اڑان جاری

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز انڈیکس میں ملا جلا رجحان رہا۔ ٹریڈنگ کےدوران تیزی کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس42ہزار کا ہندسہ عبور کرگیا تھا۔ ڈالر کی اونچی اڑان۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز انڈیکس میں ملا جلا رجحان رہا۔ ٹریڈنگ کےدوران تیزی کے باعث ہنڈرڈانڈیکس42ہزار کاہندسہ عبور کرگیا۔ مارکیٹ85پوائنٹس کی کمی سے 41ہزار862 پر بند ہوئی۔ دن بھر مجموعی طورپر348 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 219کمپنیوں کے شیئرزکی قیمتوں میں کمی جبکہ109کےشیئرز میں اضافہ ہوا۔ آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 42,137 جبکہ کم ترین سطح 41,812 رہی۔

کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی اونچی اڑان۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر1 روپے 64 پیسے مہنگا ہوگیا۔ انٹربینک میں ڈالر229 روپے 82 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالرڈیڑھ روپے مہنگا ہو کر 236 روپے پر بند ہوا۔ جمعہ کے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 234 روپے پچاس پیسے پر بند ہوا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More