اب تک پاکستان اہم خبریں تازہ ترین نیوز ٹکر پاکستان

رحیم یار خان: مغوی پولیس اہلکار 30 گھنٹوں بعد بازیاب

رحیم یار خان سے گذشتہ روز اغوا کیے گئے سات پولیس اہلکاروں کو پولیس نے آپریشن کر کے بازیاب کروا لیا۔ آپریشن میں ایک ڈاکو مارا گیا۔

رحیم یارخان سے اغوا کیے گئے سات پولیس اہلکار تیس گھنٹوں بعد بازیاب کروالیے گئے۔ ماچھکہ میں پولیس اہلکاروں کی بازیابی کے لیے شروع کیے گئے زمینی اور فضائی آپریشن میں تین اضلاع رحیم یارخان، گھوٹکی اور کشمور کی پولیس نے حصہ لیا۔ دوران آپریشن سلطو شر گینگ کا ایک ڈاکو گولو شر مارا گیا۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی جانب سے پولیس اہلکاروں سے چھینا گیا سرکاری اسلحہ تاحال برآمد نہ ہوسکا۔ ڈی پی او رحیم یار خان سہیل ظفر چٹھہ کے مطابق آپریشن تاحال جاری ہے۔ دوسری جانب گھوٹکی کے کچے کے علاقے رونتی میں گذشتہ بیس روز سے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

Related posts

آئی جی ایف سی بلوچستان سے ڈیرہ بگٹی کےقبائلی عمائدین کی ملاقات

login web

مولانا فضل الرحمان کی آصف زرداری سےملاقات

Abuzar Usama

چیف جسٹس ثاقب نثار کا تقریب سے خطاب

shakir shaikh

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More