آسٹریلوی نائب کپتان اسٹیواسمتھ ہیڈ انجری کاشکار

آسٹریلیا کے سینئربیٹسمین اورنائب کپتان اسٹیواسمتھ سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں سرکے بل گرگئے۔ ہیڈ انجری کے باعث سیریزسے باہرہوگئے۔ دورہ پاکستان کے لیے دستیاب ہوں گے۔

آسٹریلیا کے تجربہ کار بیٹسمین اورنائب کپتان اسٹیواسمتھ سڈنی میں سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں ہیڈ انجری کا شکار ہوگئے۔ اسمتھ باؤنڈری لائن پرکیچ لینے کی کوشش میں سرکے بل گرگئے۔ انجری کے سبب آئی لینڈرز سے پانچ میچوں پر مبنی ٹی ٹوئنٹی سیریزسے باہر ہوگئے تاہم دورہ پاکستان کے لیے دستیاب ہوں گے۔ اسٹیو اسمتھ نے اپنے پیغام میں کہاکہ ان کی کنڈیشن بہترہے اور فٹنس کی بحالی کے لیے پانچ چھ دن درکار ہیں اور وہ دورہ پاکستان کے لیے دستیاب ہوں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More