تازہ ترین
جولائی کے مہینے میں مہنگائی کی شرح میں دو اعشاریہ پچاس فیصد اضافہ ریکارڈ

جولائی کے مہینے میں مہنگائی کی شرح میں دو اعشاریہ پچاس فیصد اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد: (3 اگست 2020) وفاقی ادارہ شماریات نے جولائی دو ہزار بیس کے مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے۔ جولائی کے مہینے میں مہنگائی کی شرح میں دو اعشاریہ پچاس فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

وفاقی ادارہ شماریات نے جولائی 2020ء کے مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے۔ جولائی 2020 کے دوران مہنگائی کی شرح میں 2.50فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جولائی 2019ء کے مقابلے میں جولائی 2020ء میں مہنگائی کی شرح 9.30فیصد رہی۔ ایک ماہ میں ٹماٹر 179فیصد، موٹر فیول 27 اور سبزیاں 24 فیصد مہنگی ہوئیں۔ پیاز 17 فیصد، انڈے 11 فیصد، گندم اور آٹا 7 فیصد تک مہنگے ہوئے۔ مصالحہ جات 7.57فیصد ،چینی 3.82، اور چکن 2.6فیصد مہنگے ہوئے۔

ایک ماہ میں دال مونگ 10.72فیصد ، ٹرانسپورٹ 7.55اور دال مسور 6فیصد سستی ہوئیں۔ پھل 6.24فیصد ، دال ماش 2.71، چنا 2.7، دال چنا 2.39سستے ہوئے۔

Comments are closed.

Scroll To Top