بیرون ملک سازش کا نہیں بلکہ گوگی بچاؤ کا ماتم ہے، مریم نواز

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے بیرون ملک سازش کا رونا نہیں بلکہ گوگی بچاؤ کا ماتم ہے ۔معاشی بارودی سرنگیں بچھانے والےاپنی نالائقی کا ماتم کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ عمران خان کی نالائقی اور لوٹ مار ہے۔ سازشی ٹولے نے4سال ملک کو لوٹا اور عوام کے خلاف سازش کی ۔چور ٹولے نے 4 سال خزانہ اور توشہ خانہ لوٹا ۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ بیرونِ ملک سازش کا رونا نہیں گوگی بچاؤ کا ماتم ہے ۔چورٹولے کی گوگی بچاؤ تحریک کا عنوان ہے بیرونی سازش۔ معاشی بارودی سرنگیں بچھانے والےاپنی نالائقی کا ماتم کر رہے ہیں ۔

وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور یو اے ای سے کاروباری شراکت داریاں ہورہی ہیں۔سازشی ٹولہ اب رو دھو اور چیخیں مار کے وقت گزار رہے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More