وزیر داخلہ کے امریکی رکن کانگریس کی عمران خان سے ملاقات پر سوالات

اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے امریکی رکن کانگریس الہان عمر کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات پر سوالات اٹھادیے۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے عمران خان کی امریکی رکن کانگریس سے ملاقات کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ قوم جانناچاہتی ہےکہ الہان عمرسےکون سی امریکی سازش پربات ہوئی؟ ۔عمران خان جواب دیں کہ امریکی عہدیداروں سےملاقات سازش ہےیامداخلت؟۔

انہوں نے کہا کہ قوم جاننا چاہتی ہے کہ الہان عمر سے ملاقات میں کون سی امریکی سازش پربات ہوئی۔عمران خان قوم کوجواب دیں اگر آپ نے قوم کو نہ بتایا تو میں تحقیقات کراؤں گا۔ قوم کو سچائی کا پتہ چلنا چاہیے۔قوم کو سچائی کا پتہ چلنا چاہیے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More