اسٹیٹ بینک آف پاکستان بینکنگ سروسز کارپوریشن ترمیمی بل پاس

اسلام آباد: پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس جاری میں آئندہ عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال سمیت متعدد بل منظور کرلئے گئے ۔ دوسری جانب متحدہ اپوزیشن ایوان سے واک آؤٹ کر گئی ۔

اسپیکر اسدقیصرکی زیرصدارت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں آئندہ عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کے بل سمیت متعدد منظور کرلیے گئے ۔ بل کی منظوری پر وزیر اعظم عمران خان سمیت حکومتی ارکان پارلیمنٹ نے ڈیسک بجا کر خوشی کا اظہار کیا۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں عالمی ادارہ انصاف نظر ثانی بل 2021، نیشنل کالج آف آرٹس انسٹیوٹ بل، اسلام آباد میں رفاہی اداروں کی رجسٹریشن، انضباط کا بل منظور کرلیا۔ پارلیمنٹ نے اسٹیٹ بنک آف پاکستان بینکنگ سروسز کارپوریشن ترمیمی بل پاس کرلیا۔

پارلیمنٹ نے مسلم عائلی قوانین میں ترمیم کے دو بل جبکہ انسداد زنا بالجبر تحقیقات و سماعت بل2021 منظورکرلیا گیا ۔ اس سے قبل بل میں بیرسٹر علی ظفر نے اپنی ترامیم واپس لے لیں جبکہ ملائیکہ بخاری کی ترامیم کو بل کا حصہ بنالیا گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More