گورنر اسٹیٹ بینک کے لیے 6 نام وزیرِ اعظم کو بھجوا دیے گئے

اسلام آباد: وزارتِ خزانہ نے گورنر اسٹیٹ بینک کی تعیناتی کے لیے 6 نام وزیرِ اعظم سیکریٹریٹ کو بھجوا دیے ہیں۔

گورنراسٹیٹ بینک کی تعیناتی کے لیے تجویز کیے گئے ناموں میں سابق صدر نیشنل بینک ڈاکٹر سعید احمد، عاصم معراج حسین، ایم ڈی پنجاب بینک ظفر مسعود، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک محمد جمیل، سابق گورنر اسٹیٹ بینک محمد اشرف خان اور قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک مرتضیٰ سید کا نام بھی شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کے منگل کو ہونے والے اجلاس میں ان میں سے کسی ایک نام کی منظوری دی جائے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More