ڈاکٹر مرتضیٰ سید کو گورنر اسٹیٹ بینک لگا دیا گیا

اسلام آباد: ڈاکٹر رضا باقر کی مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد ڈاکٹر مرتضیٰ سید کو گورنر اسٹیٹ بینک لگا دیا گیا۔

ڈاکٹر مرتضیٰ سید جو کہ آئی ایم ایف کا بھرپور تجربہ رکھتے ہیں اور نامور ماہر معاشیات ہیں اب وہ گورنر اسٹیٹ بینک کا عہدہ سنبھالیں گے۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں بتایا کہ گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر کی مدت ملازمت مکمل ہوگئی ہے، قانون کے مطابق نئی تعیناتی تک سینئر ترین ڈپٹی گورنر عہدہ سنبھالیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More