اہم خبریں تازہ ترین نیوز ٹکر پاکستان

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے الیکٹرانک کرائمز بل دوہزارپندرہ منظوری کر لیا

قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے الیکٹرانک کرائمز بل دوہزارپندرہ کی منظوری دے دی۔ الیکٹرانک فراڈ پر دو سال قید ایک کروڑ روپے جرمانہ،غیرقانونی موبائل فون سم کے اجراء پرتین سال قید اورپانچ لاکھ روپے جرمانہ اداکرناہوگا۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کااجلاس چئیرمین کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں الیکٹرانک کرائمزبل دوہزارپندرہ پیش کیاگیا۔ بل کے مطابق آئین پاکستان کے خلاف مواد کی ویب سائٹ بلاک کر دی جائے گی جبکہ معلومات تک غیر قانونی رسائی پر تین سال قید ،پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائدکیاجائے گا۔ بل میں اسلام اور ملکی دفاع کے خلاف ویب سائٹ بلاک  اورسائبر دہشت گردی پر پانچ کروڑ جرمانے کی بھی سزا تجویز کی گئی ہے۔

Related posts

محکمہ اسکولز ایجوکیشن کا لاہور کے گرلز ہائی اسکولوں میں اساتذہ کی کمی کا اعتراف

faraz ahmed

سندھ ہائیکورٹ:لاپتہ افراد کیس،وفاقی سیکرٹری داخلہ کے وارنٹ گرفتاری جاری

Zubair Ibrahim

رواں سال ملکی معیشت کا منظرنامہ مثبت رہا، اسٹیٹ بینک

login web

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More