سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

سری لنکا کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ۔ میچ فائنل کی ریہرسل بن گیا۔ اتوار کوفائنل میں بھی پاکستان اورسری لنکا کا مقابلہ ہوگا۔

دبئی اسپورٹس سٹی اسٹیڈیم میں آج پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ سپر فور مرحلے کا یہ آخری میچ ہے۔ اتوار کوچیمپئن شپ میچ میں بھی پاکستان اور سری لنکا ہی مدمقابل ہوں گی۔ اس لیے آج کا میچ فائنل کی ریہرسل بن گیاہے۔ میچ کےلیے دونوں ٹیمیں اپنے اہم کھلاڑیوں کو آرام دیں گی۔ قومی ٹیم میں حیدر علی کی شمولیت کا امکان ہے۔ حسن علی اور عثمان قادر کو موقع دیاجاسکتاہے۔ بابراعظم کے پاس فارم میں واپس آنے کا بہترین موقع ہے۔ باہمی مقابلوں میں پاکستان کو تیرہ آٹھ سے برتری حاصل ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More