سری لنکا کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں سری لنکا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ شکست کی صورت میں بھارتی ٹیم کی فائنل تک رسائی مشکلات کا شکار ہوجائے گی۔

متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں سری لنکا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کے ہاتھوں پانچ وکٹوں سے شکست کے بعد اب دفاعی چیمپئن بھارت کے پاس غلطی کی گنجائش نہیں ہے۔ سری لنکا نے سپر فور مرحلے میں اپنے پہلے میچ میں سری لنکا نے افغانستان کے خلاف کامیابی حاصل کرکے فائنل کی جانب پیش قدمی شروع کی۔

بھارت کے خلاف کامیابی کی صورت میں پانچ مرتبہ کی سابق چیمپئن سری لنکن ٹیم ایک بار پھر فائنل کھیلتی دکھائی دے سکتی ہے۔ رواں سال کے آغاز میں بھارت نے سری لنکا کو ہوم گراؤنڈ پر وائٹ واش شکست دی تھی جبکہ سری لنکن ٹیم اس شکست کا بدلہ چکانے کو بھی بے تاب ہوگی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More