پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا کا دورہ کرے گی

پاکستان کرکٹ ٹیم جولائی اگست میں سری لنکا کا دورہ کرے گی۔جہاں دوٹیسٹ اور تین ون ڈے انٹرنیشنل کی سیریز کھیلی جائے گی۔ سیریز کے بعدایشیاکپ ٹی ٹوئنٹی بھی سری لنکا ہی میں شیڈول ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم جولائی اگست میں سری لنکاکا دورہ کرے گی۔ ٹور میں آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کےلیے دوٹیسٹ اور تین ون ڈے انٹرنیشنل کھیلےجائیں گے۔ جون میں ویسٹ انڈین ٹیم گذشتہ سال کووڈ کے باعث ملتوی ون ڈے سیریزکے لیے پاکستان کا دورہ کررہی ہے۔ دورے کے بعدقومی ٹیم کوونڈیز کاجوابی ٹورکرناتھا۔ تاہم اب پاکستان اور سری لنکا کی سیریز طے ہوگئی ہے۔ سیریز کے وینیوز اورتاریخوں کا فیصلہ دونوں بورڈز جلد باہمی مشاورت سے کریں گے۔ سیریزکے بعد ایشیاکپ بھی سری لنکا میں شیڈول ہے۔ جو اس مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پیش نظرمختصر طرز پر ہی کھیلاجائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More