لاہور: سری لنکن شہری پریانتھا کمارکی میت لاہور سے سری لنکا روانہ کردی گئی ہے، صوبائی وزیر اعجاز عالم نے پریانتھا کمارا کی میت کو سری لنکن حکام کے حوالے کیا۔
پریانتھاکمارا کی میت کو ایمبولینس کے ذریعے ایئر پورٹ پہنچایا گیا،صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم نے پریانتھا کمارا کی میت کو وصول کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبائی وزیر اعجاز عالم نے پریانتھا کمارا کی میت کو روانہ کیا۔