گال ٹیسٹ:آسٹریلیا نے سری لنکا کو10وکٹ سےہرادیا

آسٹریلیا نے گال ٹیسٹ میں سری لنکاکو دس وکٹوں سے ہرادیا۔میچ کافیصلہ تیسرے دن لنچ تک ہوگیا۔سری لنکا دوسری اننگ میں تئیس اوورزاورایک سوتیرہ رنزکی مہمان ثابت ہوئی۔آسٹریلیا نے مطلوبہ پانچ رنز کا ہدف چارگیندوں پرحاصل کرلیا۔کیمرون گرین مین آف میچ قرار پائے۔

گال ٹیسٹ کے تیسرے دن آسٹریلیا نے نامکمل اننگ تین سوتیرہ رنز آٹھ کھلاڑی آؤٹ سے شروع کی اور پوری ٹیم تین سواکیس رنزبناکرپویلین لوٹ گئی۔ کیمرون گرین اٹھہتر، عثمان خواجہ اکہتر، الیکس کارے پینتالیس اور کپتان پیٹ کمنزنے چھبیس رنز بنائے۔ سری لنکاکےرمیش مینڈس نے چار، جیفری ونڈرسے اوراسیتھا فرنینڈونے دو،دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔سری لنکانے پہلی اننگ میں ایک سونورنزکے خسارے کے ساتھ دوسری اننگ شروع کی اورپوری ٹیم تئیس اوورز میں ایک سوتیرہ رنزبناکرپویلین لوٹ گئی۔ نیتھن لیون اورٹریوس ہیڈ نے چار،چار اورمچل سویپسن نے دو وکٹیں لیں۔

آسٹریلیا نے پانچ رنز کاہدف صرف چارگیندوں میں حاصل کرلیا اور سیریز میں ایک صفرکی برتری اور ٹیسٹ چیمپئن شپ کے بارہ قیمتی پوائنٹس حاصل کرلیے۔ کیمرون گرین مین آف میچ قرارپائے۔سیریز کادوسرا ٹیسٹ آٹھ جولائی سے گال ہی میں کھیلاجائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More