سری لنکا نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو شکست دے دی

سری لنکا نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 246 رنز سے شکست دے دی۔ میزبان ٹیم کی جانب سے دیے گئے 508 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم 261 رنز بنا سکی۔

گرین کیپ کی طرف سے کپتان بابر اعظم اور امام الحق نے نمایاں کھیل پیش کیا، دونوں نے بالترتیب 81 اور 49 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ محمد رضوان نے 37 رنز بنائے۔ سری لنکا کے بولر پرباتھ جے سوریا 5 اور رمیش مینڈس نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی، دو میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر رہی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More