آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سری لنکن نیوی کمانڈر کی ملاقات

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سری لنکن نیوی کمانڈر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور علاقائی سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ اور سری لنکن بحریہ کےکمانڈرکے درمیان ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورتحال پربھی گفتگوکی گئی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان سری لنکاکےساتھ دوررس تعلقات کاخواہاں ہے۔سری لنکاکیساتھ طویل مدتی کثیرڈومین تعلقات کوبڑھاناچاہتےہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ علاقائی ممالک کوپائیدارامن واستحکام کیلئےمل کرکام کی ضرورت ہے۔ملاقات میں سری لنکن نیوی کےکمانڈرنے افواج پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔کمانڈرسری لنکن نیوی نےافغان صورتحال میں پاکستان کےکردار اور بارڈرمینجمنٹ کےلیےخصوصی کوششوں اورعلاقائی استحکام میں کردارکوبھی سراہا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More