وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے سری لنکن وزراء کی ملاقات

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے سری لنکا کے وزیر تجارت ڈاکٹر بندولا گناوردھنا اور ریاستی وزیر برائے علاقائی تعاون مسٹر تھراکا بالاسوریا نے کاروباری وفد کے ہمراہ وزارت خارجہ میں ملاقات کی ۔

سری لنکن وزیر تجارت ڈاکٹر بندولا گناوردھنا اور ریاستی وزیر برائے علاقائی تعاون مسٹر تھراکا بالاسوریا کے وفد وزارت خارجہ آمد پر خیرمقدم کیا گیا ۔ وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات ،کثیرالجہتی شعبہ جات میں تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی اور علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ کیا گیا ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان، سری لنکا کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری،سیاحت، زراعت اور دفاع سمیت باہمی دلچسپی کے بہت سے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے بہت سے معاہدات موجود ہیں جن پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More