آئی سی سی ٹی 20، سری لنکا کی دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو شکست

ابو ظہبی: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں سری لنکا نے دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز شکست دیکر سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا ۔

ابوظہبی کے شیخ زاید کرکٹ ا سٹیڈیم میں گروپ 1 کا میچ سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے مابین کھیلا گیا۔ پولارڈ الیون نے ٹاس جیت کر آئی لینڈرز کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

سری لنکا نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے مقررہ اوورز میں 188 رنز بنائے۔ اسالانکا نے 68 سکور کی برق رفتار اننگز کھیلی، نسانکا نے 41 گیندوں پر 51 رنز کی زبردست باری کھیل کر پویلین لوٹے، کوشل پریرا 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ رسل نے دو شکار کیے۔ براوو کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

189رنز کا ہدف ویسٹ انڈین ٹیم حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ 20اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر169رنز بناسکی،نکولس پوران نے 46رنز بنائے جبکہ شمرون ہٹمائر81رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے،فرنینڈو،کرونارتنے اور ہاسارنگا ڈی سلوا نے 2،2کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More