اقتصادی اور مالیاتی بحران کے شکار ملک سری لنکا میں جاری احتجاجی مظاہروں کے دوران کم از کم ایک شخص ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق یہ مظاہرین دارالحکومت کولمبو سے مشرق کی طرف ایک قصبے میں ایندھن اور اشیائے خوراک کی ملک گیر قلت کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے کہ پولیس نے ان پر فائر کھول دیا۔
پولیس کے مطابق یہ فائرنگ مجبوراً اس وقت کی گئی، جب مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال بھی غیر مؤثر ثابت ہوا۔