پریانتھا قتل کیس،33 ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

سیالکوٹ: پریانتھا قتل کیس میں مزید تینتیس گرفتارملزمان کو پولیس نے گوجرانوالہ کی اے ٹی سی عدالت میں پیش کردیا۔ عدالت نے ملزمان کو سترہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

پریانتھا قتل کیس میں گرفتار تینتیس ملزمان کو سخت سیکورٹی میں سیالکوٹ سے گوجرانوالہ لایا گیا پولیس نے ملزمان کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا اور ملزمان کے بیس روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی عدالت نے ملزمان کا سترہ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا اور پولیس کو حکم دیا کہ ملزمان کو تین جنوری کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے۔

پریانتھا قتل کیس میں باون ملزمان پہلے ہی جسمانی ریمانڈ پر ہیں مقدمہ میں باضابطہ طور پر گرفتار اور جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ملزمان کی مجموعی تعداد پچاسی ہوگئی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More