سری لنکا میں پٹرول ختم ہوگیا

کولمبو: سری لنکا میں پٹرول ختم ہوگیاہے جبکہ معاشی بحران کا شکار ملک کے پاس تیل خرید کرنے کے پیسے بھی نہیں ہیں ،کرفیو کاوقت تبدیل کرلیاگیا،مزید وزرا نے حلف اٹھالیاہے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے نئے وزیر اعظم نے قوم سے خطاب میں کہا کہ بحران زدہ سری لنکا میں پیٹرول ختم ہو گیا ہے۔ اور وہ ضروری درآمدات کے لیے ڈالر تلاش کرنے سے قاصر ہے۔ اس وقت ہمارے پاس صرف ایک دن کے لیے پیٹرول کا ذخیرہ ہے، رانیل وکرماسنگھے نے کہا، دیوالیہ ملک کو آنے والے مہینوں میں مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت تیل کی تین کھیپوں کی ادائیگی کے لیے ڈالر اکٹھے کرنے سے بھی قاصر ہے، بحری جہاز کولمبو بندرگاہ کے باہر اپنے کارگو کو ڈسچارج کرنے سے پہلے ادائیگی کے لیے انتظار کر رہے ہیں۔ کرفیو دن گیارہ سے صبح پانچ بجے تک نرمی کی گئی ہے جبکہ مزید اٹھارہ وزرا نے حلف اٹھایا جبکہ مملکتی وزرا کی تعداد تیس ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More