سری لنکا نے آسٹریلیا کےخلاف30 سال بعد سیریزجیت لی

سری لنکانے سنسنی خیزمقابلے میں آسٹریلیا کو چوتھے ون ڈے میں چار رنز سے شکست دیدی اور تیس سال بعد کینگروز کے خلاف سیریز جیت لی۔سری لنکا نےچیرتھ اسالنکا کی سنچری کی بدولت دوسو اٹھاون رنزکا کامیابی سے دفاع کیا۔آسٹریلیا آخری گیندپر دو سو چون رنزبناکرآؤٹ ہوگیا۔

پریماداسااسٹیڈیم کولمبو میں چوتھے ون ڈے کاٹاس جیت کرایرون فنچ نے سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ سری لنکا ایک اوور پہلے دوسو اٹھاون رنزبناکر آؤٹ ہوگیا۔ میچ کے بہترین کھلاڑی چیرتھ اسالنکا نے کیریئرکی پہلی سنچری بنائی اورایک سو چھ گیندوں پرایک سودس رنز میں دس چوکے اورایک چھکا لگایا۔دھننجاڈی سلوانے ساٹھ رنز کی عمدہ اننگ کھیلی۔ آسٹریلیا کےکوہن مان، پیٹ کمنزاورمچل مارش نے دو، دووکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا نے ایک سونواسی رنزپرچار وکٹیں گنوائی تھیں،اس وقت تک میچ ان کی گرفت میں تھا۔ لیکن تین رنز پرتین وکٹیں گرنے سےمیزبان ٹیم کھیل میں واپس آگئی۔ ڈیوڈوارنرننانوے، ٹریوس ہیڈ ستائیس اور میکس ویل ایک رنزبناکرپویلین لوٹے۔ پیٹ کمنزنے پینتیس رنزبناکرفتح کی امیدیں قائم رکھیں۔آخری اوور میں آسٹریلیاکو جیت کےلیے انیس رنز درکار تھے۔ کوہن مان نے کپتان ڈوسن شناکا کو تین چوکے لگاکرسنسنی پھیلادی لیکن وہ آخری گیند پرکیچ آؤٹ ہوگئے۔ سری لنکا نے چار رنزسے میچ جیت کرسیریز میں تین ایک کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔سری لنکا نے تیس سال بعدکینگروز کےخلاف سیریز جیتی ہے۔آخری میچ چوبیس جون کوکھیلاجائےگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More