تیسراون ڈے،سری لنکا نے آسٹریلیا کو شکست دیدی

سری لنکانے آسٹریلیا کوتیسرے ون ڈے میں چھ وکٹوں سے شکسست دیدی اور پانچ میچزکی سیریز میں دوایک کی برتری حاصل کرلی۔ آسٹریلیانے چھ وکٹ کھوکر دو سو اکیانوے رنزبنائے۔ پیتھم نسانکاکی پہلی سنچری اورکوشل مینڈس کے ساتھ ایک سو ستررنز کی شراکت کی بدولت میزبان ٹیم نے نوبالز پہلے چار وکٹ پرہدف پورا کرلیا۔

پریماداسا اسٹیڈیم کولمبومیں تیسرے ایک روزہ میچ کا ٹاس ایرون فنچ نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا نے پچاس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پردوسو اکیانوے رنز بنائے۔ایرون فنچ باسٹھ، الیکس کارے اننچاس، میکس ویل نے تینتیس رنزبنائے۔ ٹریوس ہیڈنے ناقابل شکست ستررنز اسکورکیے۔

سری لنکاکے ونڈرسے نے تین وکٹیں لیں۔ آسٹریلیا نے آخری دس اوورز میں اٹھانوے رنز کااضافہ کیا۔ بیالیس رنز پرڈکویلا کے آؤٹ ہونے کے بعد پیتھم نسانکااور کوشل مینڈس نے ایک سوستر رنز کی شراکت سے میچ کویک طرفہ بنادیا۔ مینڈس ستاسی رنزبناکر ریٹائرڈہرٹ ہوگئے۔ نسانکا نے کیریئرکی پہلی سنچری بناکرمین آف میچ قرار پائے۔نسانکا نے ایک سو سینتیس رنز اسکورکیے۔ سری لنکانے اپنی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف عبورکرکے چھ وکٹوں سے فتح پائی اورپانچ میچوں کی سیریز میں دوایک کی برتری حاصل کرلی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More