تازہ ترین نیوز ٹکر کاروبار ہیڈ لائن

اسٹینڈرز اینڈ پورز نے پاکستان کی ریٹنگ جاری کردی

عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی اسٹینڈر اینڈ پورنے پاکستان کیلئے طویل مدت کی ریٹنگ مستحکم سے مثبت کردی،ایس اینڈ پی  کے مطابق دوہزار سترہ تک ملکی جی ڈی پی کا ساڑھے چار فیصد سے ترقی  کرنے کا امکان ہے.

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کے بعد اب عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی اسٹینڈر ان پورڈ نے پاکستان کی ریٹنگ مستحکم سے مثبت کرتے ہوئے ملکی جی ڈی پی کی ترقی میں امکانات بھی ظاہر کردیئے ہیں۔ ایس اینڈ پی کے مطابق دوہزار پندرہ سے دوہزار سترہ تک پاکستان کی جی ڈی پی کی شرح تین اعشاریہ آٹھ سے چار اعشاریہ چھ تک پہنچ سکتی ہے۔ معاشی صورتحال پر اپنے تجزیہ دیتے ہوئے ایس اینڈ پی نے کہا کہ پاکستان کی فی کس آمدنی بھی تقریباً چارفیصد اضافے سے چودہ سوساٹھ ڈالر کے قریب پہنچ گئی۔ ایس اینڈ پی کے مطابق ملک میں پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے سے ملک کی کاروباری سرگرمیوں اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا۔ ایس اینڈ پی کا کہنا ہے کہ مالی استحکام کےلئے حکومتی کوششوں، زرمبادلہ کے ذخائر اور ترسیلات زر میں اضافےذرائع آمدنی میں اضافہ ہوا۔اسٹیٹ بینک کی ریگولیٹری پالیسی کے باعث مہنگائی کی شرح  کم ہوئی۔

Related posts

زمبابوے کا دوسرے ون ڈے میں پاکستان کوجیت کےلیے195رنز کاہدف

Abuzar Usama

لاہور: خواجہ سعد اور سلمان رفیق کو ڈسٹرکٹ کیمپ جیل سے رہا کردیا گیا

faraz ahmed

راولاکوٹ اور مظفرآباد میں بھارت کے خلاف شہریوں کا احتجاج

shakir shaikh

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More