تازہ ترین
اسپاٹ فکسنگ ٹریبیونل نے شاہ زیب حسن کیس کی سماعت 26 جولائی تک ملتوی کردی

اسپاٹ فکسنگ ٹریبیونل نے شاہ زیب حسن کیس کی سماعت 26 جولائی تک ملتوی کردی

لاہور: (24 جولائی 2017) اسپاٹ فکسنگ ٹربیونل نے شاہ زیب حسن کیس کی سماعت 26 جولائی تک ملتوی کردی ہے۔ فریقین آئندہ سماعت میں دلائل دیں گے۔

اسپاٹ فکسنگ ٹربیونل کی سماعت میں آج کراچی کنگز کے اوپنر شاہ زیب حسن کے وکلاء پیش ہوئے۔ سماعت میں شاہ زیب حسن کی جانب سے گواہان کی لسٹ پر پی سی بی نے اپنا جواب داخل کیا۔ جواب میں پی سی بی نے اعتراض اٹھایا ہے کہ معطل کرکٹر نے اپنے جواب میں گواہان کے بارے میں کوئی بات نہیں کی۔ جواب دینے کے بعد گواہان کے بیانات ریکارڈ کرنے کا موقف غیر قانونی ہے۔

پی سی بی کا جواب سننے کے بعد ٹربیونل نے گواہان سے متعلق شاہ زیب حسن کی درخواست پر دلائل مانگ لیے ہیں۔ دونوں فریقین 26 جولائی کو دلائل دیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ میں دو نئے ناموں کا انکشاف

اسپاٹ فکسنگ کیس: برطانوی کرائم ایجنسی کے منیجر کا بیان ریکارڈ

 

Comments are closed.

Scroll To Top