نوازشریف حکومت یہاں اور اپوزیشن لندن میں کرتے ہیں، حسان خاور

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کے معان خصوصی حسان خاور کا کہنا ہے کہ جو لاہور میں پلے بڑھے وہ حکومت یہاں اور اپوزیشن لندن میں کرتے ہیں۔اپوزیشن والے ایک طرف اداروں پر یقین نہیں رکھتے اور پھر وہ آئین کی پاسداری کی باتیں کرتے ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حسان خاور نے کہا کہ عمران خان نے ساری جوانی دنیا گھومی لیکن آج اپنے وطن میں رہ کروطن کا سوچ رہے ہیں جبکہ نواز شریف جب اقتدار میں ہوتے ہیں تو پاکستان میں ورنہ لندن کے علاوہ کچھ سوچتے نہیں۔

حسان خاور نے کہا کہ پی ڈی ایم والے اگر اپنا مارچ پہلے کرنا چاہتے ہیں تو ہم ان کو ہیٹرز لگوا دیتے ہیں۔ایک طرف اداروں کی عزت اور ان پریقین نہیں رکھتے اور پھر وہ آئین کی پاسداری کی باتیں کرتے ہیں۔سوچتا ہوں شاید نواز شریف اسکردو کی ٹکٹ کروا کر سیر کرنے کے بہانے ہی آجائیں۔

ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی پرفارمنس جلسوں کی طرح آڈیو وڈیو بنانے میں بھی بیکار ہے۔اب تو ثاقب نثار کی آڈیو کا بھی رزلٹ آگیا جس کے مطابق ٹکڑے جوڑ کر بنائی گئی ہے۔انکے لیڈرز تو کپڑے بھی ہندوستانی ڈیزائنرز سے بنواتے ہیں ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More