ناموس رسالت پر مولویوں سے زیادہ قربانیاں بغیر داڑھی والوں نے دی، طاہر اشرفی

راولپنڈی : وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی امور علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ جو معاشرہ انصاف پر قائم ہو اسے کوئی نہیں گرا سکتا، غلطیاں کوتاہیاں ہوجاتی ہیں لیکن حکومتی سطح پر کبھی ایسے معاملات کی پشت پناہی نہیں کی گئی۔

راولپنڈی میں ایک تقریب سے خطاب میں طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ پاکستان امت مسلمہ اور دنیا بھر میں انصاف قائم کرتا ہے۔ مذہبی ہم آہنگی کے حوالے سے اسلام نے بتا دیا کہ تمہارے لئے تمہارا اور میرے لیئے میرا دین ہے۔پاکستان میں اقلیتیں دنیا کے بہت سے ممالک سے اچھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت کے معاملہ پر مولویوں سے زیادہ بغیر داڑھی والو ں نے سینہ تان کر گولی کھائی ہیں۔ دین کی جبری تبدیلی کی بات کی جاتی ہے اسلام جبری مذہب تبدیلی کو قبول ہی نہیں کرتا۔

طاہر اشرفی نے مزید کہا کہ میں حج پر گیا تو پاکستان میں ایک چینل نے چلایا طاہر اشرفی شراب سمیت گرفتار ہوگیا جبکہ میں حرم میں بیٹھا تھا۔ میں کیا کرتا کیس کرتا تو سالوں بعد بھی کچھ نہ ہوتا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More