اسپیکر کی رولنگ کو مسترد کردیا جائے گا، فاروق ایچ نائیک

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے رہنما فاروق ایچ نائیک نے کہاہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ اسپیکر کی رولنگ کو مسترد کردیا جائے گا مگر لگ یہ رہا ہے کہ سپریم کورٹ الیکشن کی جانب جانے کا فیصلہ سنائے گی۔

سپریمو کورٹ کے باہر پیپلزپارٹی کے رہنما فاروق ایچ نائیک نے میڈیاسے گفتگو میں کہا کہ سمجھتا ہوں کہ اسپیکر کی رولنگ کو مسترد کردیا جائے گا ۔ لگ رہاہےکہ سپریم کورٹ الیکشن کیجانب جانےکافیصلہ سنائےگی ۔کچھ کہہ نہیں سکتاعدالت کیافیصلہ دےگی یہ صرف قیاس آرائیاں ہیں ۔

فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ ملکی بقاء جمہوریت کی بقاء،آئین کی بالادستی ضروری ہے ۔ صدر صاحب نے نگراں وزیراعظم کی تعنیاتی کا خط بھی لکھ دیا ہے،پنجاب میں تو ویسے ہی مصیبت بنی ہوئی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More