اسپیکر پارٹی مینڈیٹ کیخلاف ووٹ قبول نہیں کریںگے، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ چاہتے ہیں تمام ڈرامے 23 مارچ سے پہلے ختم ہو جائیں۔ اسپیکر پارٹی مینڈیٹ کیخلاف جانیوالوں کا ووٹ قبول نہیں کریں گے۔پارٹی مینڈیٹ کیخلاف جانیوالے پر آرٹیکل 63 ون اے لاگو ہوگا۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج ہارے ہوئے پہلوانوں کی پریس کانفرنسز ہوئیں۔ اپوزیشن کے چہروں سے پتہ چل رہا حالات کس طرف جا رہے ہیں۔اداروں کیخلاف ایک مہم چلائی جا رہی ہے۔ سیاسی محاذ پر حکومت مکمل اعتماد کیساتھ کھڑی ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ انہیں جب اقتدار ملا انہوں نے اداروں کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی۔یہ ایسی اصلاحات چاہتے ہیں جس سے اداروں پر سیاسی کنٹرول حاصل کرسکیں۔انہیں جب حکومت ملی انہوں نے سازشیں کیں۔منظم انداز میں اداروں کیخلاف مہم چلائی جا رہی ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ڈان لیکس نواز شریف کی سوچ کی عکاسی کرتی ہے۔مودی کابل سے واپسی پر نواز شریف کی نواسی کی شادی میں آیا۔ نواز شریف نے ماضی میں بھارتی تاجروں سے ملاقاتیں کیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More