لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے قامقام گورنر بنے سے انکار کر دیا ہے۔ چوہدری پرویزالہیٰ نے سمری دستخط کیےبغیر واپس بھیج دی۔
ترجمان مسلم لیگ ق کے مطابق گورنر ہاؤس کا عملہ پنجاب اسمبلی میں سمری پر دستخط کے لئے آیا تھا مگر اسے واپس بھیج دیا گیا ہے۔
دوسری جانب عمر سرفراز چیمہ نے گورنر پنجاب کے عہدے سے برطرف کیے جانے کا معاملہ عدالت لے جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
گورنر پنجاب سے مشاورت کے بعد قانونی ماہرین نے پٹیشن تیار کر لی جوکہ کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کیے جانے کا امکان ہے۔