اسپیکر پنجاب اسمبلی عمران نیازی کا ملازم بن چکا ہے، حمزہ شہباز

لاہور: وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ آئین اورقانون کے مطابق چلیں گے، اللہ کریم مدد کرے گا۔کھیل تماشے ہمارا راستہ نہیں روک سکتے۔اسپیکر کا کردار ہاؤس کے کسٹوڈین سے زیادہ عمران نیازی کے ملازم جیسا بن چکا ہے۔

وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں میں وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز پر بھرپور اعتماد اور اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا۔

پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ ہم نے کام کیا، عوام کی خدمت کی،عوام ہمارا ٹریک ریکارڈ دیکھ کر ووٹ دیں گے۔ساتھ نبھانے والے اتحادیوں سے کی گئی ہر کمنٹمنٹ پوری کروں گا۔عوام کی خدمت او رپرفارمنس(ن) لیگ کا نا قابل تردید ٹریک ریکارڈ ہے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ وزارت ا علیٰ پرویز الہٰی کے گھر چل کر گئی تھی،انہوں نے خود کو تماشا بنا لیا۔ عمران نیازی نے ایک کروڑ نوکریوں کی بجائے کروڑوں کو بیروزگار کردیا۔کینسر کی ادویات کی مفت فراہمی کا پروگرام دوبارہ سے شروع کررہے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More