جنوبی وزیرستان سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

اسلام آباد: جنوبی وزیر ستان کے علاقے سروکئی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر دہشت گردوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں اسلحہ،گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیر ستان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر دہشت گردوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا۔ سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ،گولہ بارود برآمد کرلیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بر آمد کیے گئے اسلحے میں دیسی ساختہ بارودی سرنگین بنانے والا سامان ،سب مشین گنیں،آر پی جی7،دستی بم اور گولہ بارود کی بھاری مقدار شامل ہیں ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More