جنوبی افریقہ کی پارلیمنٹ لگی آگ بجھانے بعد پر بھڑک اٹھی

کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقہ کی پارلیمنٹ لگی آگ بجھانے بعد پر بھڑک اٹھی۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے 6 گھنٹے مسلسل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا تھا ۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق اتوار کی صبح مقامی وقت کے مطابق 6 بجے جنوبی افریقی پارلیمنٹ کی عمارت کی تیسری منزل پر آگ لگی جس کی وجہ سے دیواروں میں دراڑیں بھی پڑ گئیں جبکہ کئی گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی آگ پر قابو نہ پایا جاسکا۔

فائر اینڈ ریسکیو سروس کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ عمارت میں قالین اور لکڑی کے فرش کی وجہ سے آگ پر مکمل طور پر قابو پانے میں مزید کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں جبکہ دوسری جانب پولیس نے ایوان میں آگ لگانے کے الزام میں ایک شخص گرفتار کرلیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More