اداکارہ سونیا حسین کیریئر کا پہلا ایوارڈ جیتنے پر آبدیدہ ہو گئیں

کراچی: اداکارہ سونیا حسین کیریئر کا پہلا ایوارڈ جیتنے پر جذباتی ہو گئیں، ان کی آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ کو 5 نومبر کو ہونے والے دوسرے پاکستان انٹرنیشنل ایوارڈز میں بہترین ٹی وی اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا جسے وصول کرنے کے دوران وہ آبدیدہ ہو گئیں۔

پیسا ایورڈز تقریب میں سونیا حسین کے علاوہ اداکارہ سارا خان کو بھی بہترین پاپولر ٹی وی اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ فیروز خان اور محب مرزا بہترین ٹی وی اداکار کا ایوارڈ لے اڑے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More