ہنگو میں فوجی چیک پوسٹ پر فائرنگ، سپاہی وقاص شہید

اسلام آباد: خیبر پختو نخوا کے ضلع ہنگو کے علاقے تھل میں دہشتگردوں نے فوجی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 26 سالہ سپاہی وقاص شہید ہوگئے۔

افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع ہنگو کے علاقے تھل میں دہشت گردوں نے فوجی پوسٹ پر فائرنگ کی۔ سیکورٹی فورسز نے جوابی کارروائی جس کے نتیجے میں 26سالہ سپاہی وقاص شہید ہوگیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More