اسپن وام میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر فائرنگ، سپاہی سیف اللہ شہید

اسلام آباد: شمالی وزیرستان کےعلاقےاسپن وام میں فورسزکی پوسٹ پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے سپاہی سیف اللہ شہیدہوگئے ۔

آ ئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کےعلاقےاسپن وام میں فورسزکی پوسٹ پرفائرنگ کے واقعہ پیش آیا ، دہشتگردوں کی جانب کی کی گئی فارئنگ کے نتیجے میں سپاہی سیف اللہ شہیدہوگئے۔

آ ئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر دہشت گردوں کےٹھکانوں پرجوابی فائرنگ کی ۔ علاقےمیں ممکنہ دہشت گردوں کےخاتمےکےلیےکلیئرنس آپریشن جاری رہے گا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More