اسلام آباد: شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلے سپاہی عصمت اللہ خان شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔فائرنگ کے تبادلے میں بہادری سے لڑتے ہوئے سپاہی عصمت اللہ خان شہید ہوگئے ۔ میانوالی کےرہائشی عصمت اللہ خان کی عمر 28برس تھی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کو دہشتگردوں سے پاک کرنے کےلیے کارروائی جاری ہے۔ ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کریں گی ۔ا فواج پاکستان دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کےلیے پرعزم ہے۔