شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے سپاہی امتیاز شہید

اسلام آباد: شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے ۔ فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی امتیاز شہید ہوگئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان، دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی امتیاز شہید ہوگیا ۔ سپاہی امتیاز کا تعلق کوٹلی ستیاں سے تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بھرپور کارروائی کی گئی اور اس وقت علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More