تازہ ترین
پاکستان میں سورج گرہن کا آغاز

پاکستان میں سورج گرہن کا آغاز

کراچی:(21 جون 2020)پاکستان میں سورج گرہن کا آغاز ہوگیا،مکمل سورج گرہن دس بج کر انسٹھ منٹ پر ہوگا اور اختتام بارہ بج کر چھیالیس منٹ پر ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سورج گرہن کا آغاز صبح 9 بجکر 26 منٹ پر ہوا، جبکہ شہرِ قائد میں سورج گرہن کا اختتام 12 بج کر 46 منٹ پر ہو گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سورج کو جزوی گرہن لگنے کا آغاز 8 بج کر 46 منٹ پر ہوا ہے، 11 بج کر 40 منٹ پر گرہن اپنے عروج پر ہو گا، جبکہ دوپہر 2 بج کر 34 منٹ پر گرہن ختم ہو جائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن پاکستان سمیت افریقہ اور ایشیا کے کئی ممالک میں دیکھا جا سکے، ملک کے کچھ شہروں میں مکمل اور کہیں جزوی روشنی کا ہالہ بنے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مکمل یا تکمیل کے قریب سورج گرہن بلوچستان کے ساحلی علاقوں، شمالی سندھ اور جنوبی پنجاب میں دیکھا جا سکے گا،سورج گرہن کی وجہ سے درجۂ حرارت میں واضح کمی آئے گی۔

طبی ماہرین نے سورج گرہن کے دوران سورج کی طرف بغیر کسی فلٹر والے چشمے کے دیکھنے سے منع کیا ہے اور کہا ہے کہ ذرا سی بے احتیاطی سورج گرہن دیکھنے والے کو عمر بھر کے لیے بصارت سے محروم کر سکتی ہے۔

ماہرِ امراض چشم کے مطابق گرہن کے دوران سورج کی طرف دیکھنے والوں کی آنکھوں کے پردے کا مرکزی حصہ متاثر ہو سکتا ہے۔

علمائے کرام کہتے ہیں کہ سورج گرہن کے دوران توبہ، استغفار کی کثرت کے ساتھ نمازِ کسوف ادا کریں۔

Comments are closed.

Scroll To Top