تازہ ترین
رواں سال کا پہلا سورج گرہن اتوار کو ہو گا

رواں سال کا پہلا سورج گرہن اتوار کو ہو گا

کراچی: (20 جون 2020) رواں سال کا پہلا سورج گرہن اتوار کو ہوگا۔ جس کا نظارہ پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں کیا جا سکے گا۔ سورج کو گرہن کب لگتا ہے اور اس کے کیا فوائد یا نقصانات ہوسکتے ہیں۔

چاند سورج اور زمین کے بیچ آجائے تو سورج کوگرہن لگ جاتا ہے۔ پاکستان میں یہ نظارہ اتوار دیکھا جائے گا۔ ڈائریکٹرانسٹیٹیوٹ آف اسپیس اینڈ پلنٹری اسٹرو فزکس جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ جزوی سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح نو بج کر چھبیس منٹ پر ہوگا۔ 10 بج کر59منٹ پر نقطہ عروج اور12 بج کر 46منٹ پر ختم ہوگا

ڈائریکٹر اسپا جاوید اقبال کے مطابق یہ بہت کم دیکھاجانے والا سورج گرہن ہوگا۔ سورج گرہن کے دوران آسمان پر آگ سے بنی انگھوٹی جیسا منظر ہوگا۔ اسے براہ راست دیکھنے سے بینائی سے محروم ہونے کا خدشہ ہے۔

سورج گرہن کا نظارہ پاکستان سمیت یورپ، ایشیا کے زیادہ ترحصوں میں، آسٹریلیا، افریقہ، جنوبی امریکا سمیت دیگر ممالک میں کیا جاسکے گا۔

Comments are closed.

Scroll To Top