سوات سمیت دیگر بالائی علاقوں میں برفباری، موسم مزید سرد ہوگیا

سوات: مالم جبہ، اتروڑ، مہوڈنڈ سمیت دیگر بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے ۔ برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

سوات کی حسین ترین وادیوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے ۔ وادی مہوڈنڈ اور شاہی باغ میں موسم سرما کی دوسری برفباری جاری ہے۔ جہان پر قدرتی حسن کو چار چاند لگ گئے ہیں۔ سیاح حسین برفباری سے لطف اندوزہونے کیلئے ان وادیوں کا رخ کرنے لگے ہیں۔

سوات کے مختلف علاقوں میں برفباری کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں موسلا دھار بارشیں بھی جاری ہیں ۔ برف باری اور بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More