شاہ محمود قریشی کی چینی ہم منصب وانگ یی سے ملاقات

بیجنگ: چین کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہم سرد جنگ کی ذہنیت کو دہرانے کی اجازت نہیں دے سکتے ہیں۔

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان زاؤلی جیان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں بتایا کہ اسٹیٹ کونسلر اور وزیرخارجہ وانگ یی نے چین میں پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔

ترجمان وزارت خارجہ زاؤلی جیان نے ٹوئٹ میں بتایا کہ وزیرخارجہ نے اپنے پاکستانی ہم منصب سے گفتگو میں کہا کہ ہم سرد جنگ کی ذہنیت کو دہرانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔انہوں نے خبردار کیا کہ ایشیائی ممالک میں محاذ آرائی کو نہ دہرایا جائے۔چھوٹے اور درمیانے درجے کے ممالک گریٹ پاور گیم کا شکار یا اوزارنہیں بنیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More