فی تولہ سونے کی قیمت میں 50 روپے کی معمولی کمی

کراچی: ملک میں فی تولہ سونا 50 روپے سستا ہونے کے بعد 1 لاکھ 26 ہزار 100 روپے کا ہوگیا ۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں 50روپے کی کمی ہوگئی جس کے بعدفی تولہ سونا 1لاکھ 26ہزار100روپے پر آگیاجبکہ 10گرام سونے کی قیمت 43 روپے کی کمی سے1لاکھ 8ہزار 110 روپے ہوگئی۔

عالمی صرافہ بازار میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ۔ عالمی مارکیٹ میں بھی 10ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا1791 ڈالرپرآگیا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More