فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کی معمولی کمی

کراچی: ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کی معمولی کمی دیکھی گئی جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونا مہنگا ہوگیا ۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں 200روپے کی کمی ہوگئی جس کے بعد فی تولہ 1 لاکھ26 ہزار روپے پرآگیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت171 روپے کی کمی سے1لاکھ8 ہزار25 روپے ہوگئی

دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا ۔ عالمی مارکیٹ میں 7 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 1807 ڈالرپرآگیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More