مقامی صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں معمولی کمی

کراچی: مقامی اور عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ۔ ملک میں فی تولہ سونا 50 روپے سستا ہوا

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں 50روپے کی کمی ہوگئی جس کے بعدفی تولہ سونا1لاکھ 26 ہزار400روپے پرآگیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت42 روپے کی کمی سے1لاکھ8ہزار400 روپےہوگئی ۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ۔ آج عالمی مارکیٹ میں بھی4ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 1856 ڈالر پرآگیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More