مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی

کراچی: مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی جبکہ عالمی منڈی میں فی اونس سونا 8 ڈالر مہنگا ہوگیا۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 100 روپے کی کمی سے1لاکھ 24ہزار200 روپے پر آگیا جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 86 روپے کی کمی سے1لاکھ6 ہزار 481 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ۔ آج عالمی مارکیٹ میں 8ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1811ڈالر پر پہنچ گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More