مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی

کراچی: مقامی اور عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی دیکھی گئی ۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں50روپے کی کمی ہو ئی جس کے بعد فی تولہ سونا1لاکھ 31ہزار450روپے پرآگیا جبکہ 10گرام سونے کی قیمت43روپے کی کمی سے1لاکھ 12ہزار 697روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی1ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 1955 ڈالرپرآگیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More