مقامی اورعالمی بازار میں سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی

کراچی: مقامی اور عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی دیکھی گئی ۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں100 روپے کی کمی ہوگئی جس کے بعدفی تولہ سونا1لاکھ 30ہزار600 روپے سطح پہنچ گیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 86 روپے کی کمی سے1لاکھ 11ہزار 968 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب سونے کی عالمی منڈی میں بھی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ۔ عالمی مارکیٹ میں 4ڈالرکی کمی سے فی اونس سونا1974 ڈالر پرپہنچ گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More