کراچی، گزشتہ روز پیدا ہونے والے چھ جڑواں بچے انتقال کر گئے

کراچی میں خاتون کے ہاں 6 بچوں کی پیدائش ہوئی تھی لیکن بدقسمتی سے کوئی بچہ بھی زندہ نہیں بچ سکا۔

کراچی میں خاتون کے ہاں پیدا ہونے والے پانچ بچے انتقال کرگئے ۔ جناح اسپتال انتظامیہ کے مطابق کراچی کے علاقے کالاپل کی رہائشی خاتون حنا زاہد کے ہاں ایک ساتھ چھ جڑواں بچے پیدا ہوئے تھے جن میں سے ایک مردہ حالت میں تھا جبکہ پانچ بچے زندہ تھے۔ گائنی وارڈ کی انچارج ڈاکٹر عائشہ وارث کے مطابق تمام بچے نارمل ڈلیوری سے پیدا ہوئے جن میں تین بیٹے اور دو بیٹیاں زندہ تھیں۔ پانچ بچے پیدائش کے ایک روز بعد انتقال کرگئے۔

اسپتال انتطامیہ کے مطابق بچوں کا وزن کم ہونے کے باعث سانس میں تکلیف ہورہی تھی۔ بچوں کو قومی ادارہ صحت برائے اطفال کے انکیوبیٹرز میں رکھا گیا تھا لیکن کوشش کے باوجود بچے جانبر نہیں ہو سکے۔ بچوں کی جنم دینے والی خاتون کی پہلے بھی ایک اولاد ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More